عید الفطر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا امکان

عید الفطر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا امکان

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

ہفتےسےپاکستان میں پری مون سون بارشوں کاآغازہوگا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے جمعےسےنم ہوائیں ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کےساتھ بارش کاسبب بنیں گی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق عیدکےدوران اسلام آباد،بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔جمعہ کوکشمیر،ملحقہ پہاڑی علاقوں اور چندمقامات پربارش کاامکان ہے جبکہ ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان میں چندمقامات پر بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کوملک کےبیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگا جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چندمقامات پربارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اوربوندا باندی کا امکان  ظاہر کیا ہے کہا ہے کہ شہرمیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔  اس وقت کراچی میں سمندری ہوائیں 27کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہواؤں میں نمی کاُتناسب50 فیصد ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}