عوام 25 جولائی کو’ بلے‘،’ تیر‘ اور’ جیپ‘ کو ہرائیں گے، شہبازشریف

عوام 25 جولائی کو’ بلے‘،’ تیر‘ اور’ جیپ‘ کو ہرائیں گے، شہبازشریف

July 18, 2018 - 20:05
Posted in:

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام 25جولائی کو بلے ،تیر اور جیپ کو ہرائیں گےاورن لیگی امیدوار کو کامیاب بنائیں گے ۔روجھان میں جلسے سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے ،ہم نے یہاں ریکارڈ کام کرائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف الزام خان ہے اور دوسری طرف یہ خادم ہے ،آپ نے بلے ،تیر اور جیپ کو ہرانا اور شیئر کو جتانا ہے۔شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ الزام خان نے 5سال کی حکومت کے دوران کے پی میں ایک کلو واٹ بجلی نہیں بنائی ،پشاورمیں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلاگیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}