عوام 25جولائی کو کتاب پر مہر لگائیں گے ،فضل الرحمٰن

عوام 25جولائی کو کتاب پر مہر لگائیں گے ،فضل الرحمٰن

July 20, 2018 - 22:05
Posted in:

متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام 25جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دیں گےاور عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ٹانک کے گومل بازار میں جلسہ عام سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کردیا ، اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا ،اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}