عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں ، شہباز شریف

عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں ، شہباز شریف

March 02, 2018 - 11:32
Posted in:

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے بنائے، عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں۔
لاہورمیں ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ سرمایہ کاری کرنے والے دوسرے ممالک کیا سوچتے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی بھرپور جذبے سے کرتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہے، دامن پر کوئی داغ نہیں مسلم لیگ ن نے خدمت کی سیاست کی جبکہ مخالفین الزامات کی گرد اڑاتے رہے۔
وزیراعلی پنجاب نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نے حمایت یافتہ امیدوارڈاکٹر اسداشرف کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اراکین اسمبلی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

var screenWidth = screen.width;
if(screenWidth < 990){
document.getElementsByClassName("OUTBRAIN")[0].setAttribute("data-widget-id", "MB_1");
}
بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}