عمران کیخلاف ووٹ کی رازداری کیس کا فیصلہ محفوظ

عمران کیخلاف ووٹ کی رازداری کیس کا فیصلہ محفوظ

August 10, 2018 - 13:05
Posted in:

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری ظاہر کر نے پر ازخودنوٹس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، دوران سماعت الیکشن کمیشن نے عمران خان کا جواب اور بیان حلفی جمع کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری ظاہرکرنےپرازخودنوٹس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضا خان کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، بابر اعوان کے معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بابر اعوان کچھ دیر تک پہنچ رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹربابراعوان سے زیادہ ہمیں یہاں جواب چاہیے تھا۔عمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اوربیان حلفی طلب کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے سماعت کچھ دیر کے لیے مؤ خر بھی کی۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نےعمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی طلب کیا تھا جس پر بابر اعوان نے اپنے دستخط سے عمران خان کا معافی نامہ جمع کرایا تھا۔ الیکشن کمیشن نےبابراعوان کےدستخط والامعافی نامہ مستردکردیاتھا،تاہم آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دیا گیا جواب اور بیان حلفی جمع کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔عمران خان پرحلقہ این اے53 میں ووٹ ڈالتےہوئےرازداری برقرار نہ رکھنےکاالزام ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}