عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

December 07, 2017 - 09:05
Posted in:

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف چار مقدمات کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔
سماعت کے موقع پر عمران خام کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کر رکھا ہے، پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے۔
پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف کارکنان کو تشدد پر اکسانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،اُن پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی10دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 2014 کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران پی ٹی وی، پارلیمنٹ پر حملے اور سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد سمیت چار مقدمات میں پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا اور موقف اختیار کیا کہ مقدمات جھوٹ پر مبنی اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان تفتیشی آفیسر انیس اکبر کو تحریری بیان دے کر چلے گئے، وہ صرف دو منٹ کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ آئے تھے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}