عمران خان سے فرانسیسی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو،مبارکباد بھی دی

عمران خان سے فرانسیسی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو،مبارکباد بھی دی

September 14, 2018 - 23:05
Posted in:

وزیر اعظم عمران خان کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں،پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کو بھارت کے ساتھ تعلقات اور خطے و افغانستان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے توانائی، آبی وسائل اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا اظہار کیا۔صدر ایمانوئل نے عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ فرانسیسی صدر نے جولائی میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کےلیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو فرانسیسی صدر نے قبول کر لی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}