عراق: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مقتدی الصدر کی برتری برقرار

عراق: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مقتدی الصدر کی برتری برقرار

August 10, 2018 - 23:05
Posted in:

عراق میں انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی کے بعد مقتدی الصدر کی برتری برقرار رہی ہے۔عراقی انتخابی کمیشن نے اس سال 12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی دستی گنتی کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سابقہ نتائج کو درست قرار دیتے ہوئے مقتدی الصدر کی سربراہی میں قائم سائرون اتحادی گروپ کی برتری کو برقرار رکھا ہے جن کی نشستوں کی تعداد 50سے زیادہ ہے۔ انتخابی کمیشن کے ترجمان جسٹس ليث جبر حمزہ کے مطابق جن انتخابی مراکز کے نتائج کے خلاف اپیل کی گئی تھی ان میں زیادہ تر مراکز کے نتائج ووٹوں کی دستی انداز میں گنتی کے بعد بھی سابقہ نتائج سے سو فیصد کے قریب مطابقت رکھتے ہیں جب کہ بغداد صوبے میں یہ تناسب 99فیصدہے۔ اس سے قبل پارلیمانی انتخابات کی الیکٹرونک گنتی کے نتائج میں مقتدی الصدر کا سائرون گروپ 54 نشستوں کے ساتھ سرفہرست تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}