عام انتخابات میں تاخیر کی ذ مے دار پیپلز پارٹی ہو گی، جنرل(ر)عبد القیوم 

عام انتخابات میں تاخیر کی ذ مے دار پیپلز پارٹی ہو گی، جنرل(ر)عبد القیوم 

November 28, 2017 - 21:57
Posted in:

چکوال،اسلام آ باد(آ ن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئر مین و سینیٹ میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے کنونیئرسینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت جب امن و امان قائم رکھنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا تو پھر اس حوالے سے فوج نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے جو بھی کردار ادا کیا ہے وہ آئینی اور قانونی
ہے،طے شدہ پروگرام کے تحت ملک میں بدامنی پھیلانے کی جو منصوبہ بندی ہے اُس میں سول انتظامیہ اور فوج کی بہرحال ذمے داری ہے کہ وہ آئین کی حدود کے اندر کام کرتے ہوئے اپنی ذمے داریاں پوری کریں بے شک فیض آباد دھرنے کو ختم کرانے میں فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے جسے ہر سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔وہ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود کے داماد انجینئر سعد اعجاز کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ جنرل(ر)عبد القیوم نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے خود ساختہ جمہوریت کے چیمپئن کہلوانے کے دعوے کی قلعی کھل گئی ہے اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے عدم تعاون کی وجہ سے بل کی منظوری میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مقررہ مدت کے اندر عام انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیر ملک اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین اور پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہیں لہٰذا تمام قومی اداروں کو آئین کی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا ہو گا۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے فرانس کے سفیر مارک بریٹی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعاون اور باہمی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ا ن دوستانہ تعلقات کو دیگر دوسرے شعبوں میں مزید وسعت دی جائے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے دوطرفہ تعاون کی ایک تاریخ ہے اور دونوں ملک علاقائی و عالمی امن کے فروغ کے لیے ایک جیسا نقطہ نظر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام مسائل بشمول مسئلہ کشمیر کا حل پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}