طویل العمری کے بارے میں نو حقائق

طویل العمری کے بارے میں نو حقائق

May 16, 2018 - 12:11
Posted in:

دنیا کے 195 ملکوں میں عورتیں مردوں سے لمبی عمر پاتی ہیں، جب کہ روسی عورتوں کی عمر مردوں سے 11 سال زیادہ ہوتی ہے۔ ایتھیوپیا کے شہری 1990 کے مقابلے میں اب 19 برس زیادہ جیتے ہیں۔ یہ نتائج بی بی سی کے متوقع عمر کے کیلکولیٹر سے ملے ہیں، جس کا ڈیٹا انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایوالوایشن کے بیماریوں کا عالمی بوجھ کے پروجیکٹ سے لیا گیا ہے۔ 1: انسان کی عمر میں اضافہ ہوا ہے دنیا بھر میں 1990 کے بعد سے اوسط عمر میں سات برس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ مالدار ملکوں میں دل کی بیماری سے ہونے والی اموات میں کمی اور غریب ملکوں میں بچوں کی اموات میں کمی ہے۔ اس کے علاوہ بہتر طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔صحت مند متوقع زندگی وہ عمر ہے جو آپ اچھی صحت کے ساتھ گزارنے کی امید رکھ سکتے ہیں۔ اس میں بھی 6.3 برس کا اضافہ ہوا ہے۔

متوقع عمر کا کیلکولیٹر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}