طوفان لوبان یمن سے صرف 250 کلو میٹر دور

طوفان لوبان یمن سے صرف 250 کلو میٹر دور

October 12, 2018 - 15:05
Posted in:

سمندری طوفان لوبان کی یمن کی جانب پیش قدمی جاری ہے، ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق طوفان اب یمن سے صرف ڈھائی سو کلو میٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان اس وقت 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔سمندری طوفان لوبان کراچی سے مسلسل دوری اختیار کر...سمندری طوفان تتلی کے باعث بھارتی ریاستوں اڑیسہ...رپورٹس کے مطابق طوفان اتوار کو یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ادھر خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا طوفان تتلی بھارتی ساحلی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں تباہی مچا چکا ہے اور اس کا زور آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے۔طوفان تتلی کے نتیجے میں ان علاقوں میں مختلف حادثات کے باعث 9افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}