صوبے بھر میں9اور10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

صوبے بھر میں9اور10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

September 24, 2017 - 20:53
Posted in:

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں 9 اور10 محرم کو ڈبل سوار ی پر پابندی عائد کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ محرم الحرام میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے پابندی لگائی گئی ہے پابندی کی خلاف ورز ی کرنے والے افراد کو جیل بھیج دیا جائیگا اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق شہر میں کسی بھی جگہ 5 سے زیادہ لوگ ٹولیوں کی صورت میں جمع نہیں ہو سکیں گے۔ کوئی بھی مجلس اور جلوس ضلعی حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں نکلے گا کوئی بھی شخص اپنی ذاتی مجلس و جلوس کی سیکورٹی کے پیش نظر از خود مورچہ بندی نہیں کرسکتا محرم کے مرکزی اور ضلعی حکومت کی اجازت سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹ پر دکانیں بند رہیں گی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}