صفدر کی گرفتاری، رکاوٹ ڈالنے والے 7ملزمان کی پیشی

صفدر کی گرفتاری، رکاوٹ ڈالنے والے 7ملزمان کی پیشی

July 12, 2018 - 12:05
Posted in:

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملہ میں حنیف عباسی سمیت 7 ملزمان ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہوگئے، ملزمان کی ضمانتوں میں 18 جولائی تک توسیع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سینیٹر چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، حنیف عباسی، راجہ حنیف سمیت 7 ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر الزامات کےتحت مقدمہ درج ہے۔ملزمان کو آج ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کی  18 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف نیب اور پولیس کی جانب سے کل چار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}