صدر ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو برطرف کر دیا

صدر ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو برطرف کر دیا

March 13, 2018 - 22:27
Posted in:

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیک پومپیو کو ان جگہ وزیرِ خارجہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں ریکس ٹلرسن کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ نئے وزیرِخارجہ بہترین طریقے سے اپنے فرائص ادا کریں گے۔’وائٹ ہاؤس وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے‘خیال رہے کہ ریکس ٹلرسن کو صدر ٹرمپ نے تقریباً ڈیرھ برس قبل ہی امریکہ کا وزیرِ خارجہ تعینات کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے جینا ہاسپل کو سی آئی اے کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔ جینا سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔اس بارے میں وائٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ ہمارے اچھے تعلقات تھے، لیکن کچھ معاملات پر ہمارا اختلاف تھا۔‘’ اگر آپ ایران سے ہونے والے معاہدے کا مسئلہ دیکھیں تو میرے خیال میں یہ بہت سنگین ہے، شاید ان کی نظر میں یہ اتنا سنگین نہیں تھا۔‘’میں یہ معاہدہ ختم کرنا چاہتا تھا، لیکن وہ کچھ اور سوچ رہے تھے، ہمارے خیالات ایک جیسے نہیں تھے۔‘صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نئے نامزد وزیرِ خارجہ اور ان کے خیالات کافی ملتے ہیں اس لیے ہم اچھے طریقے سے کام کر سکیں گے۔صدر ٹرپ کے بقول ’ریکس ٹلرسن ایک اچھے انسان ہیں اور میں انھیں بہت پسند کرتا ہوں۔‘

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}