شیخ مجیب شروع سے نوازشریف کا آئیڈیل ہے،شیخ رشید

شیخ مجیب شروع سے نوازشریف کا آئیڈیل ہے،شیخ رشید

January 12, 2018 - 09:51
Posted in:

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زینب جیسے ظلم کے خلاف اگر کوئی نہ نکلا تو میں اکیلا نکلوں گا ،شیخ مجیب الرحمٰن شروع سے میاں صاحب کا آئیڈیل ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اتنی بچیوں کا قتل ہوا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،افسوسناک واقعے کی کوریج پر میڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ حکمرانوں کے گھر معصوم بچیوں کی لاشیں جائیں تو انہیں پتا چل جائے،پولیس کی نشانے بازی بہت بڑی درندگی ہے ۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ غریب بچے گردے بیچنے اور زندگیاں لٹانے کے لئے پیدا ہوتے ہیں ، خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ملزم کا خاندان برباد ہوجائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا نے بتادیا کہ قوم کی نبض کیا ہے ، اب یہاں ہر سیاستدان آئےگا،رات کے اندھیرے میں آنے والوں کو بالکل شرم نہیں آتی ۔شیخ رشید نےکہا کہ بے گناہ لوگوں کو نہ چھوڑا گیا تو دوبارہ قصور آئوںگا،فوج کے لئے آخری موقع ہے کہ اس ملک کو بچالے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ن لیگ والوں نے کافی پیسہ لوٹ لیا اب عزت سے چلے جائیں،پنجاب میں حمزہ شہباز کے بغیر کوئی ڈی ایس پی نہیں لگ سکتا ۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میرے جیسے گناہگار نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ کا بیڑا اٹھارکھا ہے ، آج نوازشریف اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ،شیخ مجیب الرحمٰن شروع سے میاں صاحب کا آئیڈیل ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}