شہزادی جہاں آرا اور شاہ جہاں کے تعلقات متنازع کیوں بنے؟

شہزادی جہاں آرا اور شاہ جہاں کے تعلقات متنازع کیوں بنے؟

September 11, 2018 - 13:28
Posted in:

مغل بادشاہ شاہ جہاں اپنی سب سے بڑی بیٹی جہاں آرا کے ساتھ شطرنج کھیل رہے تھے کہ ان کی اہلیہ ممتاز محل کے کمرے سے ایک ہرکارہ دوڑتا ہوا آيا اور خبر دی کہ ملکہ ممتاز محل کی حالت نازک ہے۔جہاں آرا دوڑتی ہوئی اپنی ماں کے پاس گئیں اور انھی قدموں سے لوٹ کر اپنے والد کو خبر دی کہ والدہ کا درد زہ برداشت سے باہر ہے اور بچہ ان کے پیٹ سے نکل نہیں پا رہا ہے۔شاہ جہاں نے اپنے دوست حکیم عالم الدین وزیر خاں کو طلب کیا لیکن وہ بھی ممتاز محل کی تکلیف کو کم کرنے میں ناکام رہے۔معروف مورخ جادو ناتھ سرکار نے اپنی کتاب 'سٹڈیز ان مغل انڈیا' میں شاعر قاسم علی آفریدی کے حوالے سے لکھا: 'اپنی ماں کی مدد کرنے میں بےبسی محسوس کرنے والی جہاں آرا نے غریبوں میں زرو جواہرات اس امید پر تقسیم کروائے کہ خدا ان کی دعاؤں سے ان کی والدہ کو صحت دے دے۔ دوسری جانب شاہ جہاں بھی غم سے نڈھال تھے۔‘اسی کسمپرسی کی حالت میں ممتاز محل کی کوکھ کے اندر ہی بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔

ارا مكھوٹي کہتی ہیں کہ 'جانشینی کی جنگ میں اورنگزیب کی چھوٹی بہن روشن آرا بیگم نے ان کا ساتھ دیا تھا، لیکن اورنگ زیب نے بڑی بہن جہاں آرا بیگم کو ہی پادشاه بیگم بنایا۔ روشن آرا بیگم نے ہمیشہ اپنے بھائی سے شکایت کی کہ انھیں وہ نہیں ملا جو انھیں ملنا چاہیے تھا۔ایرا کہتی ہیں کہ 'جب جہاں آرا پادشاه بیگم بنیں تو انھیں قلعے کے باہر ایک خوبصورت سی حویلی دی گئی جبکہ روشن آرا بیگم کو قلعے کے اندر حرم سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ اورنگزیب کو روشن آرا بیگم پر مکمل اعتماد نہیں تھا۔ ممکن ہے کہ روشن آرا بيگم کے بعض چاہنے والے ہوں اور اورنگزیب کو اس کی بھنک پڑ گئی ہو۔ستمبر سنہ 1681 میں 67 سال کی عمر میں جہاں آرا نے وفات پائی۔ ان کی موت کی خبر اورنگزیب کو اس وقت ملی جب وہ اجمیر سے دکن کے لیے کوچ کر چکے تھے۔ انھوں جہاں آرا کے غم میں تین دن کے لیے شاہی فوج کو روک دیا۔جہاں آرا کو ان کی خواہش کے مطابق دہلی میں معروف صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیا کے مزار کے قریب دفن کیا گیا۔ انھوں نے وصیت کی تھی کہ ان کی قبر پکی نہیں بنائی جائے۔ رعنا صفوی کہتی ہیں کہ جہاں آرا اور اورنگزیب کی قبریں پکی نہیں ہیں اور وہ بہت معمولی طور پر بنائي گئی ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}