شہباز شریف کو فواد حسن فواد کے انکشاف کے بعد گرفتار کیا گیا

شہباز شریف کو فواد حسن فواد کے انکشاف کے بعد گرفتار کیا گیا

October 05, 2018 - 19:05
Posted in:

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے انکشاف کے بعد گرفتار کیا ۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں شہبازشریف صاف پانی کمپنی کیس میں پیش ہوئےتو آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اسکینڈل میں پہلے سے گرفتار سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو ان کے روبرو پیش کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گرفتاری قبل ہونے والی اس آخری ملاقات میں فواد حسن فواد اور شہبازشریف میں مکالمہ بھی ہوا جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو حراست میں لے لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے شہبازشریف سے کہا کہ ’میاں صاحب جس طرح آپ کہتے رہے میں وہی کچھ کرتا رہا ‘۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}