شکیب الحسن ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے والے پہلے بنگلا دیشی کھلاڑی بن گئے

شکیب الحسن ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے والے پہلے بنگلا دیشی کھلاڑی بن گئے

October 13, 2017 - 19:54
Posted in:

میلبورن (جسارت نیوز) اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس، سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر این بشپ اور سابق سری لنکن آف سپنر اینڈ موجودہ آئی سی سی ایلیٹ پینل ایمپائر کمار دھرماسینا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، مائیک گیٹنگ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، انہیں سابق انگلش کپتان مائیک بریرلی کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مائیک گیٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کمیٹی میں چار نئے چہروں کو بھی متعارف کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}