شمالی کوریا کی ٹیمیں جاپان پہنچ گئی ہیں

شمالی کوریا کی ٹیمیں جاپان پہنچ گئی ہیں

December 05, 2017 - 22:08
Posted in:

جاپان نے شمالی کوریا کے مردوں اور خواتین کی فٹبال ٹیموں کو ٹوکیو میں منعقد ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ بیجنگ میں جاپانی سفارتخانے سے ویزا لینے کے بعد آج شمالی کوریا کے کھلاڑی ٹوکیو پہنچ گیے۔شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار بنانے کی مخالفت میں جاپان کی جانب سے یکطرفہ پابندیوں کے تحت عام طور پر شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کو جاپان آنے کی اجازت نہیں ملتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ ٹیموں کو خصوصی ویزا دیا گیا ہے۔ آج جب شمالی کوریا کی ٹیمیں ٹوکیو پہنچ گئی ہیں تو وہاں رہنے والے کوریائی نسل کے افراد نے شمالی کوریا کی ٹیموں کا نعروں کے ساتھ استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیےشمالی کوریا کا نیا میزائل، ’امریکہ کا کوئی حصہ محفوظ نہیں‘شمالی کوریا دہشتگردی کا معاون ملک ہے: امریکہسرکاری ذرائع کے مطابق جاپانی حکومت نے ایسٹ ایشیا فٹبال ٖفیڈریشن کی عنقریب ای ون فٹبال چیمپین شپ میں حصہ لینے کے لیے شمالی کوریا کی مردوں اور خواتین کی فٹبال ٹیموں کو چار دسمبر کو ویزے دیے۔ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھنے والے جاپان نے بیجنگ میں اپنے سفارت خانے سے شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کے ویزا جاری کیے۔ یہ بھی پڑھیےفیفا ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان، بڑی ٹیموں کے لیے آسان راستے2018 فٹ بال ورلڈ کپ کے آفیشل فٹ بال کا اعلانفیفا رینکنگ میں فلسطینی ٹیم اسرائیل سے اوپردو دسمبر کو شمالی کوریا کے کھلاڑی بیجنگ پہنچے تھے جہاں سے ویزے حاصل کرنے کے بعد آج وہ ٹوکیو پہنچے۔ای ون فٹبال چیمپینشپ جمع یعنی آٹھ دسمبر کو شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شمالی کوریا اور جاپان کے علاوہ چین اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}