شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا کی ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کی دھمکی

May 16, 2018 - 23:10
Posted in:

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر اُسے یکطرفہ طور پر جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری پر مجبور کیا گیا تو پیانگ یانگ آئندہ ماہ جنوبی کوریائی سربراہ اور امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ شمالی کوریا نے بدھ کے روز جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ یہ منسوخی جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان اس ہفتے کے آغاز سے شروع ہونے والی ’میکس تھنڈر‘ نامی جنگی مشقوں کے خلاف احتجاج کے طور پر کی گئی ہے۔ شمالی کوریا نے ان مشقوں کو متکبرانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم کیوے گوان نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ کسی ’یک طرفہ‘ کانفرنس میں پیانگ یانگ کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}