شمالی کوریا دہشتگردی کا معاون ملک ہے: امریکہ

شمالی کوریا دہشتگردی کا معاون ملک ہے: امریکہ

November 21, 2017 - 09:39
Posted in:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر سے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈال رہا ہے۔خیال رہے کہ تقریباً نو سال قبل شمالی کوریا کو اس فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا۔پیر کے روز اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'یہ بہت پہلے ہی کیا جانا چاہیے تھا۔'صدر ٹرمپ نے کابینہ کے ایک اجلاس میں کہا کہ اس کے بعد شمالی کوریا پر 'بڑے پیمانے پر' اضافی پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔لیکن بعد میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ اس کے 'عملی اثرات محدود ہوں گے۔'یہ بھی پڑھیں٭ ’ہمیں مت آزمائیں‘، ٹرمپ کی شمالی کوریا کو تنبیہ٭ 'اب ایسا نہیں ہوگا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کو پیغام٭ ’سفارت کاری جاری رہے گی جب تک پہلا بم نہیں گرتا'ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا جو ان کی نظر میں بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے کام ہیں۔رواں سال ستمبر میں امریکہ نے اقوام متحدہ کے سامنے شمالی کوریا کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے کی تجاویز پیش کیں جن میں تیل درآمدات پر پابندی کے ساتھ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی املاک کو منجمد کرنا شامل تھا۔

انھوں نے کہا: 'اس کے عملی اثرات محدود ہوں گے لیکن امید ہے کہ ہم اس سے بعض خامیوں کو کم کریں گے۔'دوسری جانب شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے جوہری اسلحے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔پیانگ یانگ نے اپنے میزائل پروگرام کے منصوبے کو راز میں بھی نہیں رکھا کہ وہ ایسا میزائل بنانا چاہتا ہے جو امریکہ کی سرزمین کو نشانہ بنا سکے اور یہ کہ اس نے ہائڈروجن بم تیار کر لیا ہے۔گذشتہ ماہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}