شمالی وزیرستان میں قوم کا ایک اور بیٹا قربان

شمالی وزیرستان میں قوم کا ایک اور بیٹا قربان

June 24, 2018 - 19:00
Posted in:

پاک افغان بارڈر پر قوم کے ایک بیٹے نے اپنی جان قربان کردی ،سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں سپاہی نیاز علی شہید ہوگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سر حد پر باڑ لگانے والی پارٹی پر فائرنگ کی ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے مردان سےرہائشی تعلق رکھنے والا 29سالہ سپاہی نیاز علی شہید ہوگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 2611کلومیٹر پر باڑ لگانی ہے ،پاکستان ہر حال میں سرحد پر باڑ لگائے گا، افغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}