شردھا کپور کی شادی، شکتی کپور کا واضح پیغام

شردھا کپور کی شادی، شکتی کپور کا واضح پیغام

May 16, 2018 - 20:00
Posted in:

بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی فلمیں اور اداکاری ہی نہیں ان کی نجی زندگی بھی خبروں کی زینت بنتی ہےاور اس حوالے سے افواہوں کا بازار بھی گرم رہتا ہے۔شردھا کپور کے والد اور ماضی میں کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنےو الے اداکار شکتی کپور اپنی صاحبزادی سے متعلق افواہوں پر مبنی خبروں سے پریشان نہیں ہوتے ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شکتی کپور نے اپنی فلم کے پوسٹر لانچ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میںشردھا کپور کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق واضح پیغام دیدیا۔ان کا کہناتھاکہ ہر والد کی خواہش ہوتی ہے کہ میری کی بیٹی کی شادی اچھی شہرت کے حامل خاندان میںہو،وہ دن گئے جب والدین اپنے بچوں کےلئے ان کی ہمسفر ڈھونڈتے تھے ، آج کل والدین اپنے بچوں کو آزادی دیتے ہیں کہ وہ اپنی پسند کے لڑکے شادی کرسکتے ہیں۔شکتی کپور نے مزید کہا کہ آج کل کے بچے ہمسفر سمیت ہر چیز کے معاملے میں اپنے پسند کااظہار کرتے ہیں،شردھا آج کل اپنی فلم کرئیر کو بنانے میں لگی ہوئی ہے اس کے باوجودہ میں اسے اپنی مرضی کے لڑکے کے ساتھ شادی کی اجازت دیتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شردھا جب بھی مجھے اور میری بیوی کو اپنی پسندکے لڑکے سے متعلق آگاہی دے گی ہم اسے مکمل سپورٹ کریں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}