شاہ رخ میری انتخابی مہم نہیں چلائیں گے، نور جہاں

شاہ رخ میری انتخابی مہم نہیں چلائیں گے، نور جہاں

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 77کےلیے میدان میں اترنے والی امیدوار نور جہاں کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کو انتخابی مہم چلانے کے لیے نہیں کہیں گی۔نور جہاں کا کہنا ہے کہ ان کے کزن پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں، وہ شاہ رخ خان کوانتخابی مہم کا حصہ بننے کے لیے نہیں کہیں گی کیوں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے لیے یا پھر شاہ رخ کے لیے کوئی مسئلہ کھڑا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اور اپنے علاقے کے لوگوں کے مدد سے الیکشن مہم چلائیں گی۔ نور جہاں کے الیکشن لڑنے کی خبر عام ہونے کے بعد انڈیا میں شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}