شام میں کیمیائی حملوں کی ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے: ٹلرسن

شام میں کیمیائی حملوں کی ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے: ٹلرسن

January 23, 2018 - 23:44
Posted in:

واشنگٹن — 
نیٹو کے اپنے اتحادیوں سمیت امریکہ نے منگل کے روز شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف مہم میں دباؤ بڑھاتے ہوئے روس پر الزام لگایا کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے پیرس میں کہا کہ ’’مشرقی غوطہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے نتیجے میں سخت تشویش پیدا ہوئی ہے کہ بشار الاسد کی حکومت اپنے ہی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھے گی‘‘۔
ٹلرسن نے کہا کہ دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ میں پیر کے روز ہونے والے کلورین گیس کے حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے۔ روس اور اسد حکومت کی حمایت پر اُنھوں نے روس کا نام لیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژان ویسلے ریان کے ہمراہ اخباری بریفنگ کرتے ہوئے، ٹلرسن نے کہا کہ ’’مشرقی غوطہ میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار روس ہی ہے، چاہے کسی نے بھی یہ حملے کیے ہوں؛ چونکہ جب سے روس شام میں ملوث ہوا ہے، شام کے بے شمار لوگوں پر کیمیائی حملے ہوچکے ہیں‘‘۔

VOA بشکریہa {display:none;}