سی پیک پاکستان کی تیز سماجی واقتصادی ترقی کا راستہ ہے،خلیجی اخبار

سی پیک پاکستان کی تیز سماجی واقتصادی ترقی کا راستہ ہے،خلیجی اخبار

March 01, 2018 - 09:53
Posted in:

چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان کی تیز سماجی واقتصادی ترقی کا راستہ ہے۔
یہ بات گلف ٹائمز نے بتائی ہے۔جریدہ کے مطابق اس سے پاکستان کی اقتصادی پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی یہ صوبہ بلوچستان میں پاکستان کے جنوبی ساحل پر گوادر کی بندرگاہ سے ملاتا ہے۔
راہداری روٹ کے ساتھ منصوبے میں سڑک اورریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملانا ،بجلی کے پیداواری یونٹ اور خصوصی اقتصادی ژون (ایس ای زیڈز)شامل ہیں۔سی پیک بی آر آئی کی بری اور سمندری تمام راہداریوں میں سے دوسروں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ چین منصوبے کی تکمیل کے لیے بھرپور تگوادو کررہا ہے۔
یہ منصوبہ 2030تک تین مرحلوں میں مکمل کیاجائیگا۔صرف ایک ملک ۔پاکستان کی شمولیت سے سی پیک چین کو بحر ہند تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس روٹ سے بحیرہ عرب تک مغربی چین کا فاصلہ 13ہزار کلو میٹر سے کم ہوکر صرف3ہزار رہ جائیگا۔اور راہداری وقت 45سو سے کم ہوکر صرف دس روز رہ جائیگا۔اس کے عظیم تصوراور جس رفتار سے منصوبے پر عمل کیاجارہا ہے۔ سے قطع نظر سی پیک کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اولین اعتراض کرنے والا ملک بھارت بی آر آئی منصوبے خاص طور پر سی پیک کو اس مربوطیت کے ذریعے بھارت کو گھیرے میں لینے کی چینی کوشش خیال کرتا ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}