سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ مارا گیا

سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ مارا گیا

May 17, 2018 - 02:00
Posted in:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں ’آپریشن ردالفسار‘ کے تحت خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی ہلاک ہوگیا، آپریشن میں دو خودکش بمبار بھی مارے گئے۔ہلاک دہشت گرد ہزارہ کمیونٹی کے سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہیداور 4 جوان زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}