سیاسی شعبدہ بازوں نے قوم کا وقت برباد کیا، شہباز شریف

سیاسی شعبدہ بازوں نے قوم کا وقت برباد کیا، شہباز شریف

November 17, 2017 - 11:55
Posted in:

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا، لیکن سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیا،2018 ءکے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کویکسر مسترد کر دیں گے۔
لاہورمیں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کراسے سنوارنا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ ترقی کا پہیہ روکنا عوام کی خدمت نہیں، الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، اس سے پہلے عالمی یوم طلباء کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے وطن عزیز کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}