سیاسی ایجنڈہ نہیں، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی،ملک ریاض

سیاسی ایجنڈہ نہیں، کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی،ملک ریاض

September 29, 2017 - 03:06
Posted in:

معروف تعمیراتی کمپنی کے سربراہ ملک ریاض نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب باتیں پروپیگنڈااورجھوٹ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ وہ سنت رسولؐ پر عمل کرتے ہوئے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے گئے تھے۔
ملک ریاض نے کہا کہ وہ کسی کا سیاسی ملبہ نہیں اٹھا رہے اور نہ ہی ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا اور کردار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی سیاسی بحث اورتنازع کا حصہ نہیں اور نہ ہی وہ کوئی نجات دہندہ ہیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}