سپینش لا لیگا: فٹبال کے میچز اب فیس بک پر مفت دیکھیں

سپینش لا لیگا: فٹبال کے میچز اب فیس بک پر مفت دیکھیں

August 14, 2018 - 11:31
Posted in:

جنوبی ایشیا کے فٹبال شائقین کے لیے جمعے سے سپین کی مقامی فٹبال لیگ 'لا لیگا' دیکھنے کے لیے ایک نیا ذریعہ متعارف کرایا جائے گا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک۔فیس بک کے نئے معاہدے کے تحت وہ لا لیگا کے اگلے تین سیزنز میں کھیلے جانے والے کے تمام میچز انڈیا، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ میں دکھائے گا۔ فیس بک سے پہلے یہ حقوق سونی پکچرز نیٹ ورک کے پاس تھے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس معاہدے کی تفصیلات تو ابھی سامنے نہیں آئی ہیں لیکن آخری دفعہ جب سنہ 2014 میں لا لیگا کے حقوق کا معاہدہ ہوا تھا تو اس کی قیمت تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔ لا لیگا فٹبال کے بارے میں مزید پڑھیےفٹبال کلب بارسلونا کا مستقبل کیا ہوگا؟ریال میڈرڈ کے منیجر زیدان مستعفیفیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ رونالڈو کے نامجنوبی ایشیا میں فیس بک کے صارفین کی تعداد 34 کروڑ ہے جس میں سے 27 کروڑ صارفین انڈیا میں ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے اس سے پہلے امریکہ میں دس لاکھ ڈالر فی گیم کے حساب سے بیس بال دکھانے کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ روئٹرز سے بات کرتے ہوئے فیس بک سے منسلک پیٹر ہٹن نے کہا کہ فٹبال میچز کی نشریات اشتہارات کے بغیر ہوں گی لیکن کمپنی جائزہ لے رہی ہے کہ اس کا مستقبل کس طرح ہوگا۔

’یہ صرف ایک معاہدہ ہے۔ ایسی چیز نہیں ہے کہ دنیا کے بڑے براڈکاسٹرز اس سے پریشان ہوں۔‘لیکن ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آرہا ۔ براہ راست مقابلوں کی نشریات سیٹلائٹ اور کیبل کمپنیوں کے لیے پیسے بنانے کا بنیادی ذریعہ ہے لیکن ٹیکنالوجی کمپنیوں کا اس فیلڈ میں آنے کا مطلب ہے روایتی براڈکاسٹرز کی پریشانی جائز ہے۔ فیس بک اور لا لیگا کا معاہدے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے رجحان کی صرف ایک مثال ہے۔

برطانیہ میں کھیلے جانے والی پریمئیر لیگ کا یہ آخری سیزن ہوگا جب لیگ کے تمام میچز ٹی وی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔ لیگ کا ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون سے ہونے والے نئے ہونے والے معاہدے کے تحت الگے سال بیس میچز ایمیزون کے ذریعے صرف آن لائن دیکھیں جا سکیں گے۔ اسی طرح امریکہ میں نیشنل فٹبال لیگ نے ایمیزون کے ساتھ 11 میچز آن لائن دکھانے کا معاہدہ کیا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}