سورج کی موت واقع ہوگی تو کیا ہوگا؟

سورج کی موت واقع ہوگی تو کیا ہوگا؟

May 10, 2018 - 08:13
Posted in:

ناسا کا خلائی جہاز سورج کی فضا میں پرواز کرے گا۔یہ نیا ماڈل جمع شدہ اعداد و شمار اور سائنسی قیاس کے ماڈل کے تضادات پر روشنی ڈالتا ہے۔البرٹ نے کہا کہ 'اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سورج جیسے کم وزنی ستارے سے بھی آپ کو روشن پلینیٹری نیبولا مل سکتا ہے۔'اس سے قبل یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کم از کم سورج کے دگنا وزن والے ستارے سے ہی روشن نیبولا نظر آ سکتا ہے۔یہ بھی پڑھیے٭ زندگی کے لیے موزوں دس مزید سیارے دریافت٭ ’دوسرے نظام شمسی سے آنے والا دمدار ستارہ نہیں سیارچہ تھا‘اب یہ پتہ چلا ہے کہ ستارے کی موت کے دوران جب وہاں سے گیس اور غبار نکلتے ہیں تو وہ پچھلے تخمینوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ گرم ہو جاتا ہے۔ اور اسی لیے سورج جیسا کمزور اور کم وزنی ستارہ بھی نیبولا بن جاتا ہے۔ اخیر میں البرٹ کہتے ہیں: 'اس تحقیق کے نتائج بہترین ہیں۔ اب نہ صرف ہم نظام شمسی یا پھر اس سے دور کی کہکشاؤں موجود لاکھوں سال پرانے تاروں کے بارے میں پتہ لگانے کی طریقے جانتے ہیں بلکہ اب تو ہم نے یہ بھی تلاش کر لیا ہے کہ جب سورج کی موت آئے گي تو اس میں کیا تغیرات رونما ہوں گے۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}