سنگاپور میں ٹرمپ کم برگر کی مفت تقسیم

سنگاپور میں ٹرمپ کم برگر کی مفت تقسیم

June 14, 2018 - 10:00
Posted in:

سنگاپور میں امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان تاریخی ملاقات کے موقع پر ایک مقامی ریستوران نے 250 برگر مفت تقسیم کیے۔ سنگاپور کے اخبار کے مطابق مفت تقسیم کیے جانے والے ٹرمپ کم مِنی برگر صرف 25 منٹوں کے اندر ختم ہو گئےجبکہ ٹرمپ کِم برگر کی قیمت 12 ڈالر رکھی گئی۔یہ برگر مرغی کے قیمے اور سمندری گھاس پر مشتمل تھا جس کو فرنچ فرائیز اور کورین رائس رولز کے ساتھ پیش کیا گیا۔مزید 6 ڈالر کی ادائیگی پر اس کے ساتھ کوریائی شہد ملی ہوئی آئس ٹی سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔یہ نیا مِنی برگر 15 جون تک مذکورہ ریستوران کے مینو میں رہے گا۔رائل پلازہ ہوٹل کے ڈائریکٹر جنرل نے اخبار کو بتایا کہ نئے برگر کو ہوٹل کے بُوفے کے آئٹمز میں بھی شامل کیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}