سموگ میں احتجاج؟ طبعیت تو ٹھیک ہے؟

سموگ میں احتجاج؟ طبعیت تو ٹھیک ہے؟

November 02, 2018 - 09:11
Posted in:

پاکستان میں دھوئیں اور دھند کے ملاپ کا سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی سڑکوں پر مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے جس میں سوشل میڈیا پر بات کی جا رہی ہے کہ ٹریفک کم ہونے سے سموگ کا زور کم ہو گا یا جلاؤ گھیراؤ سے یہ مزید زور پکڑے گی۔

ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت پنجاب کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ دفعہ 144 کے تحت چاول کی مڈھی جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت دیگر آپشنز پر بھی غور کر رہی ہے۔ ان میں کسانوں کو روٹاویٹر یا مشینوں کی فراہمی بھی شامل ہے جن کے ذریعے چاول کی مڈھی کو جلائے بغیر تلف کیا جا سکے گا۔ تاہم اس میں وقت لگ سکتا ہے۔ "اس میں مالی مسائل اور دیگر امور بھی دیکھنے ہوتے ہیں تو اس میں وقت لگے گا۔" تاہم نسیم الرحمٰن نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت "اس سال سموگ کی شدت کم ہو گی۔" ابھی بحرحال آغاز ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}