سمندری طوفان نیٹ: چار ریاستوں میں الرٹ جاری

سمندری طوفان نیٹ: چار ریاستوں میں الرٹ جاری

October 08, 2017 - 14:06
Posted in:

سمندری طوفان نیٹ امریکہ کے خلیجی ساحل سے ٹکرا گیا ہے جہاں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور شدید بارش ہو رہی ہے۔یہ طوفان سنیچر کو رات گئے لوئیزیانا میں میسیسیپی دریا کے قریب پر زمین سے ٹکرایا جس میں 137 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔وہاں سے گزرتے ہوئے مزید شمال کی جانب یہ ایک بار پھر ریاست میسیسیپی میں بیلوکسی کے مقام پر زمین سے ٹکرایا۔٭ سمندری طوفان ’ارما‘ فلوریڈا کے جزائر پر٭ فلوریڈا میں طوفان، 65 لاکھ مکانوں کی بجلی منقطعتیزی سے بلند ہوتے ہوئے سمندری پانی کے خدشے کے پیش نظر لوئیزیانا، میسیسیپی، ایلاباما اور فلوریڈا کے بعض حصوں میں ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا گیا۔خیال رہے کہ نیٹ سمندری طوفان کی زد میں آنے سے نیکاراگوا، کوسٹاریکا اور ہونڈوراز جزائر میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اس کے بعد اس طوفان کی طغیانی میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی شدت کو درجہ ایک قرار دیا گیا ہے۔

امریکی خلیج میں زیادہ تر پیٹرول سٹیشنز کو طوفان کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے سٹاف کو ہٹا لیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیشنل ہریکین سینٹر نے دریائے پرل کے مہانے سے ایلاباما فلوریڈا کی سرحد تک طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے اور بعض نچلی سطح سے انخلا کا حکم جاری کر دیا گيا ہے۔طوفان سے قبل لوئیزیانا کے گورنر جان بیل ایڈوارڈس نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ نیشنل گارڈز کے فوجی بلائے گئے ہیں جن میں سے کئی کو نیو آرلیانز میں حالات کا جائزہ اور پانی کی نکاسی کا انتظام دیکھنے کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔جبکہ نیو آرلیانز میں شام چھ بجے سے لازمی کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور ابھی وہاں طوفان کا انتباہ نافذ ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}