سعودی عرب میں مسلم دنیا کے مسائل پر بات ہوگی، رانا ثناء

سعودی عرب میں مسلم دنیا کے مسائل پر بات ہوگی، رانا ثناء

December 30, 2017 - 07:20
Posted in:

وزیر قانو ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ملک کے معاملات پر نہیں خطے اور مسلم دنیا کے مسائل پر بات ہوگی۔
انہوں نے یہ بات پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ اپوزیشن کی بات بالکل غلط ہے کہ سعودی عرب میں کوئی این آر او ہو رہا ہے اور اگر سعودی عرب این آر او کروا رہا ہے تو بتائیں کہ دوسرا فریق کہاں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جس طرح ساڑھے 4 سال گزارلیے، ساڑھے 4ماہ اور برداشت کر لیں استعفے بھی دے دیں گے، اس بار دھرنے کاامکان نہیں، انتخابات سر پر ہیں اور اگر اب دھر نے دیئے گئے تو دھرنا دینے والوں کا نقصان ہو گا ۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی تعلقات پر بڑے بڑے معاملات میں بریک تھرو کا کام کرتے ہیں جبکہ نوازشریف کے سعودی فرمانرو، ترک حکومت اور ایران سے مثبت تعلقات ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سر پر ہیں اس لیے مزاکرات اپوزیشن کو سوٹ نہیں کرتے تاہم حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران کی کوشش ہے کہ طاہر القادری کو حکومت سے الجھا ئیں اور انھیں میدان خالی مل جائے، مگر طاہر القادری کو سمجھ آ گئی ہے، اس بار وہ ان دونوں کی باتو ں میں نہیں آئیں گےاور اگر ہم دوبارہ اقتدار میں آئے تو سولین بالا دستی کےلیے آئینی ترمیم کریں گے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}