سعودی اور اماراتی فوج کے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے

سعودی اور اماراتی فوج کے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

سعودی اور اماراتی فوج نے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر بڑے حملے شروع کردیے،سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حدیدہ پر قبضہ حوثیوں کو مذاکرات پرمجبور کردے گا۔اماراتی حکومت کے مطابق یمن جنگ میں 4اماراتی فوجی مارے گئے ہیں۔سعودی اتحادی فوج نے حوثیوں کے مضبوط گڑھ یمن کے شہر الحدیدہ کی بندرگاہ اور ایئر پورٹ کو بحری اور جنگی جہازوں سے نشانہ بنایا۔سعودی اور اماراتی افواج زمینی پیش قدمی کرتی ہوئی حدیدہ ایئرپورٹ تک پہنچ گئیں۔ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر کے نواحی علاقے الدریامی میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، اماراتی فوج کے مطابق جنگ میں ان کے چار فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}