سرکاری ملازمین کی رہائشی اسکیم پرقبضہ  سندھ حکومت سے جواب طلب 

سرکاری ملازمین کی رہائشی اسکیم پرقبضہ  سندھ حکومت سے جواب طلب 

November 15, 2017 - 00:31
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی رہائشی اسکیم الشہباز سوسائٹی پرقبضے سے متعلق کیس میں حکومت سندھ اور دیگرسے جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ
میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کمشنر اوردیگراداروں کے ماتحت عملے کے لیے 1981ء میں الشہباز سوسائٹی بنائی گئی تھی۔1984ء میں الاٹیزکے پلاٹ لیزکردیے گئے۔ اس سوسائٹی کی68ایکڑزمین پرایک سیاسی تنظیم کے کارندوں نے قبضہ کرلیا۔اور عدالت سے حکم امتناع حاصل کیالیکن حکومت سندھ نے 2008ء سے جواب ہی داخل نہیں کیا ،زمین سے قبضہ ختم کرایاجائے۔الاٹیزقبضہ ملنے کے انتظار میں بوڑھے ہوچکے ہیں ۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}