سرفراز کارکردگی دکھاتے رہےتو کپتان رہینگے، میانداد

سرفراز کارکردگی دکھاتے رہےتو کپتان رہینگے، میانداد

November 15, 2018 - 18:05
Posted in:

سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کپتان سمیت جو کھلاڑی پرفارمنس نہیں دے گا وہ ٹیم سے باہر ہوگا، سرفراز اچھی کارکردگی دکھاتے رہےتو کپتان رہیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے رسمی ملاقات ہوئی ہے، کسی عہدے کی پیشکش سے متعلق بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے کرکٹ اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر بات ہوئی، جو مشورے مانگے وہ دئیے۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ملک کےحساس معاملات پر کرکٹرز کو گفتگو نہیں کرنی چاہیے، کرکٹر اپنی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز رکھیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}