سرحد پار شادی کرنے والوں کو عمران خان سے کیا امید؟

سرحد پار شادی کرنے والوں کو عمران خان سے کیا امید؟

August 10, 2018 - 14:05
Posted in:

سرحد پار شادی کرنیوالے پاکستانی اور بھارتی جوڑوں نے عمران خان سے ویزوں میں آسانی اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی توقعات باندھ لیں ہیں۔پاکستانی انتخابات 2018 میں عمران خان کی جیت نے پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب ان کے پرستاروں میں امید کی لہر دوڑا دی ہے۔خلیجی میڈیا نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایسے پاکستانی بھارتی شادی شدہ جوڑوں سے بات چیت کی جنہوں نے مخالفت کے باجود سرحد پار شادی کی اور ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن انہیں سب سے زیادہ ایک دوسرے کے ممالک میں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملکوں کو ایک رشتے میں باندھنے والے یہ شادی شدہ جوڑے عمران خان سے سفری مشکلات کے حل کے ساتھ ساتھ پاک بھارت امن قائم کرنے کی توقعات رکھتے ہیں۔یہ جوڑے اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہیں مگر ان کو انتظار صرف سرحد ی کشدگی ختم کرنے کا ہے۔واضح رہے اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}