سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنادے گا،عابد حسین صدیقی

سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنادے گا،عابد حسین صدیقی

December 07, 2017 - 20:57
Posted in:

لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کا سانحہ حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنا دے گا۔ اس سانحہ کے بعد جس طرح شریف خاندان کی پکڑ ہوئی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں پیپلز پارٹی ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے شہدا کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں شریف خاندان نے ملک میں جو ظلم کا بازار سرگرم کیا ہے۔
اُس کو بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے عوام نے شریف خاندان کو مسترد کر دیا ہے اور ان کے احتساب پر خوش ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}