سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس دوبارہ زیر حراست

سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس دوبارہ زیر حراست

June 14, 2018 - 13:00
Posted in:

سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو کراچی کلفٹن میں واقع گھر پر چھاپا مار کر نیب نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔ناصر عباس دوروز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، ان پر گلشن اقبال، کورنگی اور گلستان جوہر بلاک 6 میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ناصرعباس کے رشتے دار رضا عباس اورقریبی ساتھی جاوید بھی زیرحراست ہیں۔سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو نیب نے ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا ہے، نیب ذرائع کےمطابق ناصر عباس کو جعلی الاٹمنٹ کے حوالے سے نئے ریفرنس میں حراست میں لیاگیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق کلفٹن میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو حراست میں لیا گیا۔کارروائی کے دوران ناصر عباس کے برادر نسبتی رضا عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے جاوید عرف کنچا کوبھی حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ناصر عباس پر گلشن اقبال، گلستان جوہر بلاک6 اور کورنگی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔۔نیب نے کےڈی اے میں جعلی الاٹمنٹ سے متعلق ایک نیا ریفرنس بھی دائر کیا ہےاور اسی ریفرنس کی تفتیش کے لیے ناصر عباس سمیت تین افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}