زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

January 12, 2018 - 11:25
Posted in:

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے والد کے اعتراض کے بعد جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا۔
گزشتہ روز زینب کے والد محمد امین نے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کو تبدیل کرکے چارج کسی اور کے سپرد کیا جائے۔
محمد امین کے مطالبہ کے بعد ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کو تبدیل کرکے آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}