زلمے خلیل زاد آج سے پاکستان سمیت چار ملکوں کا دورہ کریں گے

زلمے خلیل زاد آج سے پاکستان سمیت چار ملکوں کا دورہ کریں گے

November 09, 2018 - 04:05
Posted in:

افغان امن عمل کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد 8 سے 20 نومبر تک افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔دورے کے پہلے مرحلے میں وہ افغانستان جائیں گے اور افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد طالبان سمیت افغانوں کے درمیان امن مکالمے اور مذاکرات کے لیے پیش رفت کرنا ہے تاکہ پائیدار امن کی راہ ہموار ہوسکے۔ محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکا افغان تنازع کے سیاسی حل کے لئےعزم پر قائم ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پُر امن افغانستان علاقائی تجارت و ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}