رہائشی عمارت سے اغوا کی گئی 8 ماہ کی بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

رہائشی عمارت سے اغوا کی گئی 8 ماہ کی بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

September 14, 2018 - 22:01
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر آئی)نیپیئر تھانے کے قریب واقع رہائشی عمارت سے اغوا کی گئی 8 ماہ کی بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔نیپیئر کی حدود میں واقع اپارٹمنٹ کے فلیٹ کے باہر کھڑی بچی کی والدہ کی گود سے 8ماہ کی بچی فائزہ کو ایک برقعہ پوش عورت نے چھین لیا تھا اور فرار ہوگئی تھی۔بچی کو اغواہوئے42 گھنٹے گزر گئے اس کے باوجود پولیس کی جانب سے اب تک بچی کو بازیاب نہیں کرایا
جاسکا ہے۔ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہوئے24 گھنٹے ہوگئے ہیں پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے،آپریشن اور انوسٹی گیشن پولیس مل کر کیس کو دیکھ رہی ہیں۔
بچی کاسراغ نہیں ملا
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}