روزے کی حالت میں بھی ورزش اور اچھی صحت ممکن

روزے کی حالت میں بھی ورزش اور اچھی صحت ممکن

May 17, 2018 - 10:06
Posted in:

'تیسرے یہ کہ آپ بدن میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور خوب پانی پیئيں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کھانے کے اوقات میں آپ خوب سیر ہو جائیں تاکہ آپ ٹھیک رہیں۔ کیونکہ بدن میں پانی کی سطح ہی دن بھر آپ کو چست رکھے گی اور یہ بہت اہم ہے۔'وقفے وقفے سے روزے کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ جس میں بعض افراد وزن کم کرنے کے لیے چند گھنٹے تک کھانے سے پرہیز کرتے ہیں کے بارے میں ڈاکٹر رنج کا کہنا ہے کہ روزہ آپ کی صحت کے لیے بہتر ہو سکتا ہے اور اس سے آپ وزن کم کر سکتے ہیں۔ہر چیز اعتدال کے ساتھڈاکٹر رنج کہتے ہیں کہ 'رمضان کا مہینہ بہت سے چیلنجز لے کر آتا ہے اور ہم کیا کھاتے ہیں کیا پیتے ہیں اور کتنی ورزش کرتے ہیں ان تمام چیزوں کے مد نظر اعتدال اہم اصول ہے۔'وہ اس مہینے کو مسلمانوں کی طرز زندگی میں مثبت تبدیلی کے موقعے کے طور پر دیکھتے ہیں۔وہ کہتے ہیں: 'اگر آپ روزہ رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس پر بھی غور کریں کہ آپ کیا کھاتے ہیں اور اپنی غذا، طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں۔ مثلا سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}