روحی بانو کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا

روحی بانو کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا

November 09, 2018 - 15:05
Posted in:

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا، ان کی بہن روبینہ نے بتایا کہ روحی بانو اس وقت بالکل ٹھیک ہیں اور بھائی کے گھر پر ہیں۔روحی بانوکی اچانک گمشدگی کے معاملے پر ان کی بہن روبینہ نے دو دن تک تو چپ سادھے رکھی ،ان سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ۔اپنے دور کی سپر اسٹار، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور...میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اداکارہ روحی بانو کی بہن نے بتایا کہ روحی بانو بھائی کے گھر پر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فاؤنٹین ہاؤس روحی بانو کے باپ کا گھر نہیں جہاں وہ رہیں وہ وہاں صرف علاج کرانے جاتی تھیں۔روحی کی بہن روبینہ نے کہا کہ روحی بانو اس وقت بالکل ٹھیک اور بھائی کے گھر پر ہیں، جلد ہی میڈیا کو بلوا کر روحی بانو سے ملاقات کراؤں گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق روحی بانو نفسیاتی مرض سیزو فرینیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور فاؤنٹین ہاؤس میں علاج کے لئے آتی جاتی رہی ہیں، جہاں ایک کمرہ ان کے لئے ہمیشہ مختص رہتا ہے اور ایک سال قبل انہیں فاؤنٹین ہاؤس سے ان کی بہن روبینہ لے کر آئی تھیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}