دی اپیکس ایجوکیشن کے نیشنل اسٹیڈیم پر ہونے والے ٹرائیلز کا افتتاح

دی اپیکس ایجوکیشن کے نیشنل اسٹیڈیم پر ہونے والے ٹرائیلز کا افتتاح

September 24, 2017 - 22:59
Posted in:

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی اپیکس ایجوکیشن کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز کا اہتمام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منتعاد کیا گیا۔ چیف کوچ اکرام اﷲ نے ٹرائیلز لئے۔ ٹرائیلز کے افتتاح کے موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء علی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی گیند کو رسمی ہٹ لگا کر ٹرائیلز کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر اسماء علی شاہ نے اسکول انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دی اپیکس ایجوکیشن کیلئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔ یہ ادارہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں جو کردار ادا کررہا ہے وہ نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ بھی ہونا چاہیے۔ ہم ہر سطح پر ایپیکس ایجوکیشن کی کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کریں گے۔ٹرائیلز میں 45کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 25کھلاڑیوں کو حتمی ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا۔
جن میں اسامہ یونس، محمد علی، حارث، اسد، اویس، حسیب، طلحہ، سندس داس، شام لال، حسن، عبداﷲ،عبدالرزاق، عبداﷲ پرویز، اسداﷲ، عذیر علی، عبدالحفیظ کھوکھر، سمیری راج، عبداﷲ عاطف ، کبیر علی، طلحہ احمد شامل ہیں۔ اسپورٹس آفیسر نے منتخب ٹیم کیلئے جلد تربیتی کیمپ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔امیر اکرم خان نے ڈائریکٹر ارشد خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹرائیلز کے انعقاد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}