دہلی ٹیسٹ: جب ’سموگ‘ کے باعث کھیل روکنا پڑا

دہلی ٹیسٹ: جب ’سموگ‘ کے باعث کھیل روکنا پڑا

December 03, 2017 - 15:24
Posted in:

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں سری لنکا اور انڈیا کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں اس وقت عجیب صورتحال کا سامنا ہوا ہے جب سری لنکن ٹیم کی سموگ کے حوالے شکایت پر کھیل روکنا پڑا۔ انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق سموگ کے باعت کھیل تین بار کھیل روکنا پڑا جبکہ کچھ سری لنکن کھلاڑی چہرے پر ماسک پہن کر فیلڈ میں آئے تھے اور دو پلیئرز احتجاجاً فیلڈ چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے۔سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اس حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کیا، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا احتجاج جائز تھا جو کہ خطرناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ دیگر نے مخالف ٹیم پر بہانہ بازی کا الزام عائد کیا ہے۔فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انڈیا نے اپنی پہلی اننگز سات وکٹوں پر 536 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی نے 243 رنز اور مرلی وجے نے 155 رنز بنائے۔اس کے جواب میں سری لنکا کی شروعات بے حد خراب رہی ہے لیکن میچ کے دوران سری لنکا کے کھلاڑیوں کا ماسک پہن کر میدان میں اترنا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}