دھرنوں سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا، احسن اقبال

دھرنوں سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا، احسن اقبال

January 14, 2018 - 12:36
Posted in:

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات میں پانچ ماہ رہ گئے ہیں،دھرنوں کی سیاست کیوں کر رہے ہیں،دھرنوں سے ایجنڈا تو حاصل ہوجائے گا لیکن نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، ثابت ہوگیا کہ بھارت غیرذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ایسے بیانات سے بھارت کے مزید ایٹمی صلاحیت کے حصول پر شکوک و شبہات اٹھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے بلوچستان کے دشمنوں کا کھیل آسان کیا،پہلے بھی ایسے کاموں کے ذریعے مشرقی پاکستان کو کمزور کیا گیا۔ ن لیگ سینیٹ میں 4 سیٹ زیادہ لے تو کیا یہ ملکی مفاد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے لیے اچھا شگون نہیں،آئین کے تحت جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے تو دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}