دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

October 12, 2018 - 14:05
Posted in:

ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورت حال کے بارے میں واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 37 ہزار 200 کیوسک، جبکہ اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے، جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 73 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 8 ہزار 600 کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کا مزید کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 26 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 20 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں 1 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ترجمان واپڈا نے یہ بھی بتایا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 48 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}